حیدرآباد ۔5نومبر (اعتماد نیوز)ٹاٹا گروپ آپ کمپنیز کے سربراہ رتن ٹاٹا نے آج شہر حیدرآباد میں عالمی سطح کے اسٹارٹ اپ۔ ہب کا افتتاح انجام دیا ۔ اس ہب کے ذریعہ نوجوانوں میں اختراعی مزاج کو فروغ دینے اور نت نئے ٹکنالوجی ایجادات کو فروغ دینا ہے۔ اس تقریب میں ریاستی گورنر ای
ایس ایل نرسمہن ‘ رتن ٹاٹا ‘ وزیر آئی ٹی تارک راما راؤ ‘ اور دیگر سرکاری عہدیداراں نے شرکت کی ۔ اس کے لئے حکومت کی طرف سے 40 کروڑ روپئے خرچ کئے گئے ہیں۔ اس ہب کے ذریعہ طب و صحت ‘ سائبر ٹکنالوجی ‘ زراعت ‘ ربوٹکس ‘ سائیبر سکیورٹی ‘ ڈیٹا انالٹکس ‘ جیسے میدانوں میں نت نئی ایجادات کو فروغ دیا جائیگا۔